بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا

پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا
پاکستان نے گجرات میں ہونے والے مسلمانوں کے قتل عام کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے 2002 میں گجرات میں بڑے پیمانے پر کی گئی قتل و غارت چھپانے کی کوشش کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی گجرات میں 2002 میں ہونے والی خونریزی، عصمت دری اور لوٹ مار شرمناک واقعات ہیں، حقیقت یہ ہے گجرات کی قتل و غارت میں ملوث افراد عدالتی انصاف سے بچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گجرات کی قتل و غارت میں ملوث افراد بھارتی حکومت میں اہم عہدوں پر فائز ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز وزیر پہلے خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں ہونے والے اجلاس میں کہا تھا کہ اسامہ بن لادن تو مر گیا لیکن گجرات کا قصائی زندہ ہے اور بھارت کا وزیراعظم بن گیا ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/UkcdECG

Post a Comment

0 Comments