سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 560 قومی اور صوبائی اراکین کےمستقبل کا فیصلہ آج عمران خان کریں گے، دونوں صوبائی اسمبلیوں کے وزراعلیٰ اسمبلیاں توڑنے کا اختیارعمران خان کودے چکے ہیں۔ جوعمران خان کو چھوڑے گا وہ اپنے پاؤں پے کلہاڑی مارے گا۔ وزیر پٹرولیم اور وزیر خارجہ روسی تیل پے آمنے سامنے ہیں، مفتاع اور ڈارا یک دوسرے کا پوسٹمارٹم کررہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے بہت اہم ہیں، صدرعلوی کو کوئی کامیابی نہیں ملی، تجارتی صعنتی شعبہ جام ہو گیا، عمران خان کو دیوار سے لگانے والے ملک کودیوار سے نہ لگائیں 250 روپے کا ڈالر نایاب آٹے کا تھیلا 40 روپے مہنگاہ وگیا ہے، آج عمران خان اسمبلیاں توڑنےکی فائنل تاریخ دے گا، سیاسی کلیجہ پھٹتا ہے تو غریب کے لیے ریلیف کی نیازبٹتی ہے۔
560قومی اورصوبائی اراکین کےمستقبل کافیصلہ آج عمران خان کریں گےدونوں صوبائی اسمبلیوں کےوزراعلیٰ اسمبلیاں توڑنےکااختیارعمران خان کودےچکےہیں جوعمران خان کوچھوڑےگاوہ اپنےپاؤں پےکلہاڑی مارےگاوزیرپٹرولیم اوروزیرخارجہ روسی تیل پےآمنےسامنےہیں مفتاع اور ڈارایک دوسرےکاپوسٹمارٹم کررہےہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 17, 2022
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/GpVsbXr
0 Comments