بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

افغان حکومت یقینی بنائے سانحہ چمن جیسے واقعات آئندہ نہ ہوں: وزیر اعظم

شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے افغان عبوری حکومت سے مطالبات کیا ہے کہ سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات روکے جائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے گزشتہ روز چمن بارڈر پر افغان بارڈر فورسز کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے کئی پاکستانیوں کی شہادت اور ایک درجن سے زائد شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغان عبوری حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ ایسے واقعات دوبارہ رہنما نہ ہوں۔

دوسری جانب دفتر خارجہ نے چمن میں افغان فورسز کی بلا اشتعال گولہ باری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے افسوسناک واقعات دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے مطابق نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دفتر خارجہ کی چمن میں افغان فورسز کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی مذمت

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغان حکام کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما ہونے سے روکا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جانی چاہیے۔

بیان میں کہا گیا کہ سرحد پر شہریوں کی حفاظت کرنا دونوں فریقین کی ذمہ داری ہے، دونوں ممالک کے متعلقہ حکام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے رابطے میں ہیں کہ صورتحال مزید خراب نہ ہو۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان بارڈر فورسز نے بلوچستان کے ضلع چمن میں شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال اور اندھا دھند فائرنگ و گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 6 شہری جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہو گئے۔

 



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/wYutT0l

Post a Comment

0 Comments