بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

کرپشن ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے: وزیر اعظم

شہبازشریف
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کرپشن ترقی و خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

انسداد کرپشن کےعالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آج پاکستان سے کرپشن کے ناسور کے خاتمے کےعزم کی تجدید کرتے ہیں، کسی بھی ملک کی ترقی اورخوشحالی کی راہ میں کرپشن بڑی رکاوٹ اور ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر کے معاشی و انتظامی تباہی کاباعث بنتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشرتی اقدار کا زوال معاشرے میں کرپشن کی شرح بڑھاتا ہے، کرپشن سے قوم کا پیسہ شرپسند عناصر کے ہاتھوں میں جانے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئےعملی اقدامات اٹھائے، 2013 سے 2018 مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں کرپشن کی شرح نیچے آئی، ن لیگ کے سابقہ دور کے گواہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کےانڈیکس ہیں، شفاف طریقے سے اربوں ڈالر کے سی پیک اور دوسرے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دور میں کرپشن کے جھوٹے الزامات لگا کر سیاسی حریفوں کو قید کیا گیا، اور ذاتی انتقام کی بھینٹ چڑھانے کیلئے آلے کے طور پر استعمال کیاگیا، سیاست میں کرپشن کو انتقام کا ذریعہ بنانےکارواج ختم کرناہوگا، انسداد کرپشن کیلئے سیاسی حلقوں کو واضح روڈمیپ بنانے کی ضرورت ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/mQC1ku9

Post a Comment

0 Comments