الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تقریرکا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سے گزشتہ روزکی تقریر کا ٹرانسکرپٹ مانگ لیا۔
الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کےتحت عمران خان کیخلاف کارروائی کرسکتا ہے، الیکشن کمیشن پہلے ہی عمران خان کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کی کاروائی کر رہا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ الیکشن کمیشن پہلے ہی عمران خان کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کی کارروائی کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف 5 کیسز ڈی لسٹ کر دیے
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے 13 دسمبر کوعمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سمیت 5 اہم کیسز ڈی لسٹ کردیئے ہیں، جس کی سماعت 20 دسمبر کو ہوگی۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/bpMn9e4
0 Comments