سیلاب زدگان کی مشکلات حل کرنے پر وزیراعظم کی متعلقہ اداروں کو شاباشی

شہباز شریف
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے لینڈ سلائنڈنگ ہٹا کر بلوچستان کی آخری شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لیے بحال کرنے پر NHA کی ٹیم کو شاباشی دی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے سول و ملٹری حکام کے تعاون کو سراہا ہے۔

شہباز شریف کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ دادو گرڈ اسٹیشن کی سیلاب سے حفاظت کے لیے سول و ملٹری حکام کےتعاون سے 36 گھنٹے کے دوران تین کلومیٹر کا بند باندھنے کا اقدام لائقِ تحسین ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ رتوڈیرو اور خضدار کے درمیان M-8 پر لینڈ سلائنڈنگ ہٹا کر بلوچستان کی آخری شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لیے بحال کرنے پر میں NHA کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔

 

 



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/m5fZdn9

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے