
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کہ پی ڈی ایم اپنے بیٹوں میں بانٹ رہی ہے اور غریبوں کو ڈانٹ رہی ہے۔ شکورشاد کا استعفیٰ معطل ہونے کے بعد سارے استعفے معطل ہوگئے ہیں۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ یہ غربت مٹاؤ نہیں غریب مکاؤ پالیسی لائے ہیں۔ یہ انقلابی نہیں سیلابی ہیں۔ خارجہ پالیسی میں دوحہ میٹنگ کے بعد بڑا یو ٹرن آگیا ہے۔ امداد نہیں حکم نامے آرہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ یہ ابھی تک صوبوں میں گورنر نہیں لگا سکے۔ڈالر کی شدید قلت، سندھ میں فصلوں کی تباہی، مہنگائی کا طوفان قوم کا امتحان ہے۔ سامراجی پالیسیاں آ رہی ہیں ڈالر نہیں آ رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈالر کے ذخائر اب بھی منفی ہیں۔ ریاست کی طاقت اور عوام کی طاقت آمنے سامنے ہیں۔ عدالتی اور قانونی جنگ میں عدلیہ پربڑی ذمہ داری آگئی ہے۔ قوم کی برداشت جواب دے گئی ہے۔
شکور شاد کےاستعفےکی معطلی سےسارےاستعفےمعطل ہوگئےہیں۔PDMاپنےبیٹوں میں بانٹ رہی ہےغریبوں کوڈانٹ رہی ہے۔ابھی تک صوبوں میں گورنرنہیں لگاسکے۔یہ غربت مٹاؤ نہیں،غریب مکاؤ پالیسی لائےہیں۔یہ انقلابی نہیں،سیلابی ہیں۔خارجہ پالیسی میں دوحہ میٹنگ کےبعدبڑاUٹرن آگیاہے۔امدادنہیں،حکم نامےآرہے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 10, 2022
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/olwTgmP
0 تبصرے