یوکرین جنگ کے معاملے پر امریکا نے روس کو خبردار کردیا

جو بائیڈن
امریکا نے روس کو خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرین میں کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے باز رہے۔

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے روس کو خبردار کیا کہ وہ یوکرین جنگ میں کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال نہ کرے۔ اگر روس نے ایسا کیا تو اس سے جنگ کا نقشہ تبدیل ہوجائے گا۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ روس کی جانب سے کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے نتائج ہوں گے۔ ایسے کسی بھی اقدام کا جواب دیا جائے گا لیکن وہ کیا ہوگا اس کی تفصیل بتانا قبل از وقت ہوگا۔ روس انتہا کی کارروائی کرے گا اس کی جوابی کارروائی بھی اسی شدت کی ہوگی۔ یوکرین کیخلاف جنگ روسی توقعات کے برعکس ثابت ہوئی۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/H3r5WgP
یوکرین جنگ کے معاملے پر امریکا نے روس کو خبردار کردیا https://ift.tt/ydx8k1M

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے