شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج سے سمرقند میں شروع ہوگا

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج سے سمرقند میں شروع ہوگا
شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ازبکستان کے شہر سمرقند میں آج سے شروع ہوگا۔ پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ وزیراعظم سائیڈ لائنز پر دیگر رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے اور رواں ہفتے کے آخر میں لندن جائیں گے، جہاں وہ (ن) لیگ کے قائد نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے، وزیراعظم 19ستمبر کی شام لندن سے نیویارک روانہ ہوں گے جہاں انہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنا ہے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/IcLoDkG
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج سے سمرقند میں شروع ہوگا https://ift.tt/p1DJxtO

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے