بین الاقوامی کمیونٹی پاکستان کے قرضے معاف کرے، برطانوی رکن پارلیمنٹ

بین الاقوامی کمیونٹی پاکستان کے قرضے معاف کرے، برطانوی رکن پارلیمنٹ
برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے قرضے فوری طورپر معاف کرے۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والی تباہی کو دیکھتے ہوئے عالمی برادری فوری طور پر قرضے معاف کرے۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں مہنگائی بلند ترین سطح 27 فیصد پر ہے اور قرض واپس لینے کے بجائے دنیا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والے بحران کا معاوضہ ادا کرے۔

اس قبل بھی برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے کہا تھا کہ گرین ہاؤس گیس کے عالمی اخراج میں پاکستان کا حصہ صرف ایک فیصد ہے تاہم وہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ممالک کی فہرست میں 10 اولین ملکوں میں شامل ہے اور پاکستان ہماری لالچ کی قیمت چکانے پر مجبور ہے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/iWNSDgV
بین الاقوامی کمیونٹی پاکستان کے قرضے معاف کرے، برطانوی رکن پارلیمنٹ https://ift.tt/GVX1uMZ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے