توہین عدالت کیس میں عمران خان کو شوکاز نوٹس ارسال

عمران خان
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس ارسال کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج کو دھمکانے پر توہین عدالت کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس سے جاری شوکاز نوٹس عمران خان کی رہائش گاہ پربھجوایا گیا ہے۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہےکہ عمران خان نے خاتون جج کے بارے میں توہین اوردھمکی آمیزتقریرکی، انہوں نے تقریر اس وقت کی جب کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت تھا۔

نوٹس کے متن میں مزید کہا گیا ہےکہ عمران خان نے توہین اوردھمکی آمیز تقریرمن پسند فیصلہ لینے کے لیےکی، انہوں نے تقریرکے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، عمران خان 31 اگست کو پیش ہوکربتائیں کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

 



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/xsnLY6b

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے