سندھ میں ریسکیو 1122 سروس 30 مئی سے شروع کی جائے گی

سندھ
چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کا کہنا ہےکہ 30 مئی کو کراچی میں ریسکیو 1122 سروس شروع کی جائے گی۔

سندھ سیکرٹریٹ کراچی میں چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیرصدارت سندھ ریسکیو 1122 سروس کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

جس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی اور مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، سیکریٹری صحت ذوالفقار شاہ، سیکرٹری بلدیات نجم شاہ، ڈی جی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، سی ای او امن اور ورلڈ بینک کے نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کے لاڑکانہ میں ٹراما سینٹر اور ریسکیو 1122 بھی 30 مئی تک شروع کیا جائے گا، صوبے کے دیگر ڈویژن اور اضلاع میں بھی ریسکیو 1122 شروع کیا جائے گا۔

انڈس ہائی وے اور موٹر وے پر ہر 50 کلو میٹر پر ایمبولینس، فائر بریگیڈ اسٹیشن بنائے جائیں گے، ریسکیو 1122 کے آپریشنل ہونے کے بعد ایمبولینس کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ بھی ریسکیو 1122 کے تحت کام کرے گی۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/McVy2NC

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے