بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

گلوبل وارمنگ روکنے کیلئے بہت سے اقدامات کی ضرورت ہے: وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں آنے والی نسلوں کے لیے گلوبل وارمنگ کو روکنے کی ضرورت ہے، بدقسمتی سے پاکستان ان ممالک میں سے ہے جہاں ماحولیات کا مسئلہ ہے۔

اسلام آبد میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان جیسےعلاقوں میں بارشیں کم ہونا شروع ہو گئی ہیں، درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے جنگلوں میں آگ لگنا شروع ہوگئی ہے،اگر اس کو کنٹرول نہ کیا تو یہ بہت خطرناک ثابت ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 ارب بلین ٹری سونامی ہمارے لیے بہت ضروری ہے، ہمیں اپنے جنگلات اور نیشنل پارکس کو بچانا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اب تک 15 نئے نیشنل پارک ڈکلیئر کیے، ڈی آئی خان کے بنجر علاقوں میں درخت لگائے جس سے وہاں وائلڈ لائف آ گئی۔

عمران خان نے کہا کہشہر پھیلتے جا رہے ہیں، اسلام آباد میں نیشنل پارکس میں انکروچمنٹ شروع ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں درخت کاٹنے کی وجہ سے آلودگی بہت زیادہ ہوگئی ہے، مختلف ممالک نے ماحولیاتی آلودگی کو تاخیر سے سنجیدہ لیا۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3ESRz0X

Post a Comment

0 Comments