ترجمان گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) احسن حمید کے مطابق گلیات میں سیاحوں کی کثیر تعداد موجود ہے اور سیاحوں سے گزارش ہے کہ وہ مزید سفر نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ گلیات میں موجود سیاح حفاطتی تدابیر اختیار کریں جبکہ سڑک کنارے غلط پارکنگ روڈ کلئیرنس میں بڑی وجہ ہے اور شدید برفباری کے باعث روڈ کو فوری…
ترجمان جی ڈی اے نے کہا کہ سیاح توحید آباد اور ڈونگا گلی کے درمیان سفر سے اجتناب کریں۔
دوسری جانب مری میں تیز برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئین کے تحت کوئی چور اور جھوٹا وزیر اعظم نہیں ہو سکتا، شہباز شریف
ٹریفک پولیس کے مطابق صبح سے اب تک 17 ہزار کے قریب گاڑیاں مری میں داخل ہو چکی ہیں اور برفباری کے دوران پھسلن کے باعث ٹریفک آہستہ چل رہی ہے جبکہ ٹریفک اہلکار ہائی وے مشینری کے ساتھ برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔
سی ٹی او راولپنڈی نے کہا ہے کہ سیاح مری آنے سے پہلے ٹریفک پولیس کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔ برفباری کے دوران سیاح ٹائر پر چین کا استعمال کریں جبکہ موسم کی شدت اور رش کو مد نظر رکھتے ہوئے مری کا سفر کریں۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3f22VFw
0 Comments