بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے اور واپسی کے لیے اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔پنجاب حکومت نے سینئر پروفیسرز پر مشتمل 9 رکنی اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا ہے جو 5 روز کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

پروفیسر ڈاکٹر عارف ندیم کو اسپیشل میڈیکل بورڈ کا کنوینئر بنایا گیا ہے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر غیاث الانبی طیب، پروفیسر ڈاکٹر ثاقب سعید، پروفیسر ڈاکٹر شاہد حمید، پروفیسر ڈاکٹر بلال ایس محی الدین کو بھی بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر عنبرین حامد، پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان، پروفیسر ڈاکٹر مونا عزیز اور ڈاکٹر خدیجہ عرفان خواجہ بھی میڈیکل بورڈ کے رکن ہوں گے۔

میڈیکل بورڈ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی 29 صفحات پر مشتمل میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لے گا اور بورڈ 5 روز کے اندر نواز شریف کی میڈیکل کنڈیشن کے بارے میں اپ ڈیٹ کرے گا۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3FseEYF

Post a Comment

0 Comments