بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر خواجہ آصف کو حق جرح دے دیا

خواجہ آصف اور وزیراعظم عمران خان
خواجہ آصف کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے ہتک عزت کیس میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔ عدالت نے عمران خان کے بیان پر جرح کا حق ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف خواجہ آصف کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر خواجہ آصف کو حق جرح دے دیا۔ عدالت نے عمران خان کے بیان پر جرح کا حق ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف خواجہ آصف کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیس روزانہ کی بنیاد پر سن کر مقرر وقت میں فیصلہ کیا جائے، ٹرائل کورٹ کو دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا کہہ دیتے ہیں آرڈر پاس کریں گے۔

عدالت نے خواجہ آصف کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کیوں اس معاملے کو التوا میں ڈال رہے ہیں ؟ آپ غیر ضروری طور پر کیس کو لٹکا رہے ہیں ، اس طرح غیر ضروری کیسز سے احتیاط برتیں تو بہتر ہے۔

عدالت نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ بیان پر جرح کرنا تو ان کا حق ہے ، ٹرائل کورٹ کو چاہیے تھا اگلے روز جرح کے لیے رکھ لیتے فئیر ٹرائل ان کا حق ہے، 17 دسمبر کو بیان ریکارڈ ہوا اسی روز ٹرائل کورٹ کیسے ان کا جرح کا حق ختم کر سکتی ہے۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ایک سال سے یہ عدالت میں نہیں آئے؟ْ

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے شوکت خانم ہسپتال سے متعلق وزیراعظم عمران خان پر الزامات لگائے تھے جس پر عمران خان نے ان پر ہتک عزت کا کیس کیا ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3fHkvyN

Post a Comment

0 Comments