بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

کم قیمت گھروں کا وعدہ پورا کر رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان

کم قیمت گھروں کا وعدہ پورا کر رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کم قیمت گھروں کا وعدہ پورا کر رہے ہیں۔وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، تعمیرات و ترقی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا شوکت ترین، فواد چودھری اور وزیر اعظم آزاد کشمیر نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر مملکت فرخ حبیب، معاون خصوصی شہباز گل اور گورنر اسٹیٹ بینک و دیگر نے بھی شرکت کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ غریب و متوسط طبقے کے لیے کم قیمت گھروں کا جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کر رہے ہیں اور پہلی دفعہ اسلام آباد کی کچی آبادیوں کے رہائشیوں کے لیے کم قیمت پر فلیٹ مہیا کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا اور اسلام آباد میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بنیاد پر کمرشل بلڈنگز بھی بنائی جائیں۔

عمران خان نے کہا کہ گھر بنانے کے لیے 38 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں جبکہ ملک کے تمام شہروں کی حدود متعین ہونی چاہئیں تاکہ بے ہنگم پھیلاؤ روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کے لیے سخت قوانین بنائے جائیں جبکہ مقبوضہ کشمیر سے آئے مہاجرین کے لیے معیاری اور کم قیمت پر رہائش گاہیں جلد تعمیر کی جائیں۔

وزیر اعظم نے جنگلات اور قدرتی تنوع کے تحفظ کے لیے بھی ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3JOmD5s

Post a Comment

0 Comments