پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاو ل بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کو زبردستی کا ایمان دار ثابت کرکے قوم پر مسلط کیا گیا اب ان کا کرپشن سے آلودہ بھیانک چہرہ سامنے آیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا عمران خان نے سچ بولنے کا حلف اٹھا کر پارٹی بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے،کروڑوں روپے خرد برد کرنے والے دوسروں کو کرپشن کے طعنے دیتے ہیں۔
عمران خان نے کرپشن کے خلاف نام نہاد مہم کی آڑ میں ملک کو لوٹا ہے، تباہ حال ملکی معیشت گواہ ہے کہ پی ٹی آئی سرکار قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹ رہی ہے اور اب حساب دینے کا وقت آچکا ہے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3sYoM8Q
0 Comments