بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی لاہور دھماکے کی شدید مذمت

صدر مملکت،وزیراعظم، وزیر داخلہ کی شدید مذمت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور دھماکے کی مذمت اور انسانی جانوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے لاہورمیں دھماکے کا نوٹس لے لیا،انارکلی دھماکےکی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکےکےذمہ داروں کوفوری گرفتارکیاجائے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لاہور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہوا اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے جامع تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

وزیر خارجہ نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے لاہور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3fDlSyB

Post a Comment

0 Comments