بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

17 سالہ لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی

لاش
پولیس نے اسٹیل ٹاؤن چار گوٹھ سے ملنے والی 17 سالہ لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لواحقین کے سپرد کردی۔

پولیس نے اسٹیل ٹاؤن چار گوٹھ فلٹر پلانٹ سے 17 سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا واقعے پر تفصیلات کچھ اس طرح بتائی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معائنے پر لاش پر کوئی زخم یا چوٹ کا نشان موجود نہیں ہے۔

لڑکی کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے جس کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا، اس حوالے سے پولیس نے مؤقف اپنایا ہے کہ لاش پانی میں ڈوبی رہی اور زیادتی ہوئی یا کوشش کی گئی پوسٹ مارٹم میں معلوم نہ ہوسکا۔

پولیس نے کہا ہے کہ لاش کے سیمپل لے کر پوسٹ مارٹم رپورٹ محفوظ کرلی گئی۔

لاش ملنے کے بعد والد نے بیان میں کہا ہے کہ بیٹی چار جنوری کو گھر سے بھائی سے ناراض ہوکر نکلی تھی اور آج صبح آٹھ بجے بیٹی کی لاش واٹر پلانٹ سے ملی۔

والد نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نبہیں اور نہ کسی پر شک ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3r5VR0d

Post a Comment

0 Comments