پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی شادی سے متعلق پیشگوئی کر دی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان اپنی پیشگوئیوں کے حوالے سے انتہائی مشہور ہیں اور وہ پیشگوئیاں کرتے رہتے ہیں تاہم اس بار منظور وسان نے اپنی ہی پارٹی چیئرمین کی شادی سے متعلق پیشگوئی کر دی ہے۔
منظور وسان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا مستقبل اچھا نظر نہیں آ رہا تاہم چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی ان کے وزیر اعظم بننے کے بعد ہو گی اور یہ شادی 2022 یا 2023 میں ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے اور اب وفاق سندھ میں کھاد کی قلت پیدا کرنا چاہتا ہے۔ وزیر مملکت حماد اظہر نے ہمیں ڈیڑھ لاکھ کھاد کم دی ہے اور ہمارا کوٹہ کم کر کے دوسرے صوبوں کو اسمگل کیا جا رہا ہے۔
منظور وسان نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ کھاد پیدا کرنے والی کمپنیاں وفاق کے ماتحت ہیں تاہم اب ہم نے سندھ کا کوٹہ باہر جانے سے روکنے کے لیے چیک پوسٹیں قائم کی ہیں۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/32OQxWA
0 Comments