پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ عالمی عدالت انصاف لے جانے کا فیصلہ کرلیا۔
بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی ہے جس کے بعد سے ہی وادی میں سخت کرفیو نافذ ہے۔
مقبوضہ وادی میں مواصلات، ٹیلیفون، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے جبکہ مسلسل 16 روز سے جاری کرفیو کے باعث بچوں کے دودھ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
پاکستان نے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالی پر عالمی عدالت انصاف جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف میں جانے کا اصولی فیصلہ ہوگیا ہے، کچھ تکنیکی امور کا جائزہ لینے کے بعد دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مؤقف واضح، اصولی اور ٹھوس ہے، تمام قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا ہے جس کی تمام تفصیلات وزارت قانون جلد جاری کرے گا۔
from پاکستان
https://ift.tt/2Z74n3N
0 Comments