بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

تحریک انصاف کے پی کے میں ووٹوں کے تناسب سے مقبول اور بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کے پی میں زیادہ ووٹ پی ٹی آئی کو ملا لہذا (ن) لیگ اور پی پی کا خوشیاں منانا حیران کن ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں بیرسٹر سیف نے بلدیاتی الیکشن میں ووٹ حاصل کرنے سے متعلق اعدادوشمار سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ویلیج کونسل کے نتائج میں بہتری کی امید ہے، تحریک انصاف کے پی کے میں ووٹوں کے تناسب سے مقبول اور بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا کے پی الیکشن سے متعلق خوشیاں منانا حیران کن ہے، کے پی میں تحریک انصاف کو ووٹ زیادہ پڑا ہے لہذا اس کو اجاگر کیا جائے، تحریک انصاف کا ووٹر اور عوام ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ ہے کہ سزا یافتہ شخص کی سزا ختم ہو جائے، نواز شریف نے عوام کا پیسہ لوٹا اور باہر منتقل کیا، پاناما میں نواز شریف کا نام آیا اور عدالت نے ڈس کوالیفائی کیا، نواز شریف آج تک منی ٹریل بھی نہیں دے سکے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/30YKCO0

Post a Comment

0 Comments