بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

نئے سال کی آمد پر آتشبازی سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ

نئے سال کی آمد پر آتشبازی سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ
عدالت نے آتش بازی روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے سال کی خوش میں آتش بازی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے نئے سال کی خوشی میں آتش بازی روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ نئے سال کی خوشی میں فائر شو ساری دنیا میں ہوتا ہے صرف یہاں نہیں ہو رہا اور نئے سال کی خوشی میں عوام کو انجوائے کرنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ آتش بازی تو ابھی سعودی عرب میں بھی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ شہری نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے آج رات 12 بجے کے لیے این او سی واپس لینے کی استدعا کی تھی۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے 31 دسمبر کی رات کے لیے این او سی جاری کیا ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/32I9HNQ

Post a Comment

0 Comments