بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

پاکستان میں کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق
پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 927 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 515 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔…

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 47 ہزار 856 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.07 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 81 ہزار 689، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 370، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 977، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 618، بلوچستان میں 33 ہزار 633، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 660 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 66 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 670، خیبرپختونخوا 5 ہزار 928، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 364 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3qE9Hqk

Post a Comment

0 Comments