
سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے وزیراعظم آفس کے اخراجات پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
اپنے بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھاکہ عمران خان کے وزیر اعظم دفتر کی روزانہ لاگت قوم کو ڈھائی کروڑ روپے پڑتی ہے اور 9 ارب روپے کے خرچے سے یہ کسی بھی سربراہ مملکت کا مہنگا ترین دفتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کیلئے مہنگائی، ریاست مدینہ کے لیکچر جبکہ کرائے کے ترجمانوں کے ذریعے سادگی کی قسمیں اور اِنکم ٹیکس مجھ سے بھی کم ہے۔
عمران نیازی کے وزیر اعظم دفتر کی روزانہ لاگت قوم کو 2.5 کروڑ روپیہ پڑتی ہے- 9 ارب روپے کے خرچے سے یہ دنیا کے کسی بھی سربراہ مملکت کا مہنگا ترین دفتر ہے- قوم کے لئے مہنگائی، ریاست مدینہ کے لیکچر اور کرائے کے ترجمانوں کے ذریعہ خان کی سادگی کی قسمیں! اور اِنکم ٹیکس مجھ سے بھی کم-
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) July 2, 2021
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2Tp4FBx
0 تبصرے