اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بدترین برفانی طوفان

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بدترین برفانی طوفان

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں کئی دہائیوں بعد بدترین برفانی طوفان دیکھا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان کے ساتھ برفباری اور تیز ہواؤں نے درخت جڑوں سے اکھاڑ ڈالے، کئی انچ برف پڑنے سے ہزاروں گاڑیاں راستوں میں پھنس گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برفانی طوفان کے باعث میڈرڈ شہر کی ٹرین سروس معطل اور ائیرپورٹ بھی بند کر دیا گیا۔

میڈرڈ انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

 



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/35plhM7
اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بدترین برفانی طوفان https://ift.tt/3hYcsy3

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے