بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کا صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

 سینیٹ الیکشن

اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ الیکشن کروانے کے حوالے سے صدارتی ریفرنس چیف جسٹس پاکستان نے سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 4جنوری کو سماعت کرے گا۔ جسٹس مشیر عالم جسٹس عمر عطا بندیال جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحییٰ خان آفریدی بنچ میں شامل ہیں۔ سماعت چار جنوری کو دن ایک بجے ہوگی۔

حکومت نے سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کا ریفرنس دائر کیا ہے۔ وزیرِاعظم کی تجویز پر سینیٹ کے الیکشن اوپن بیلٹ یا شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانے کے عوامی اہمیت کے معاملے پر صدر نے سپریم کورٹ کی رائے مانگی ہے۔ ریفرنس میں آئین میں ترمیم کیے بغیر الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن (6) 122 میں ترمیم کرنے پر سپریم کورٹ کی رائے مانگی گئی ہے۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ سینٹ انتخابات آ ئین کے تحت نہیں کرائے جاتے، سینٹ کا انتخاب الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کرایا جاتا ہے، سینٹ میں خفیہ رائے شماری سے ارکان کی خرید و فروخت میں کالا دھن استعمال ہوتا ہے۔

خفیہ ووٹنگ کی وجہ سے سینٹ الیکشن کے بعد شفافیت پر سوال اٹھائے جاتے ہیں، سینٹ کا الیکشن اوپن بیلٹ کے تحت ہو سکتا ہے، اور اس کے ذریعے سینٹ الیکشن میں شفافیت آئے گی، اہم آئینی نکتے پرسپریم کورٹ رائے دے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3rEpB3q

Post a Comment

0 Comments