بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

کویت کی پیٹرولیم کارپوریشن کی حکومت سے تارکین وطن بھرتی کرنے کی سفارش

 تارکین وطن

کویت کی پیٹرولیم کارپوریشن نے حکومت سے تارکین وطن کو بھرتی کرنے کی سفارش کردی ہے۔ پیٹرولیم کارپوریشن نے حکام سے غیر ملکی کارکنوں کو داخلے کے لیے استثنیٰ دینے کی درخواست کی ہے۔

تیل کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم کارپوریشن نے متعلقہ سرکاری ایجنسیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کویت کے ذریعہ عمل میں لائے جانے والے اسٹریٹجک منصوبوں کے لیے غیر ملکی کارکنوں کے داخلے کے لیے استثنیٰ دے۔

تیل کے ایسے پروجیکٹس ہیں جو گزشتہ اگست سے ختم ہو چکے ہیں جبکہ کویت ہوائی اڈے کی بندش سے اب مختلف ممالک سے مینو فیکچر داخل ہونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

علاوہ ازیں تیل کے شعبے کے منصوبوں جیسے ماحولیاتی ایندھن کے منصوبے، الزور ریفائنری، گیس کی درآمد کی سہولت اور تیل اور گیس کی تیاری کے کچھ اہم منصوبے اپنے آخری مراحل میں ہیں۔

ان منصوبوں کے لیے تیار کی گئی مینو فیکچررز اور مشاورتی فرموں کو حتمی کارروائی میں داخل ہونے کی ضرورت ہے بصورت دیگر ان منصوبوں کا آغاز ملتوی ہوجائے گا اور عدم عمل کے نتائج مہینوں تک برداشت کرنا ہوں گے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات لاکھوں دینار تک پہنچ سکتے ہیں۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/38JAGHM
کویت کی پیٹرولیم کارپوریشن کی حکومت سے تارکین وطن بھرتی کرنے کی سفارش https://ift.tt/3pqihXt

Post a Comment

0 Comments