عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 8 کروڑ 23 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 17 لاکھ 96 ہزار350 اموات ہو چکی ہیں۔دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 83 لاکھ 37 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 21 لاکھ 91 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔
امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 46 ہزار 579 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 99 لاکھ 97 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 475اور ایک کروڑ 2 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار 716 اور 75 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
روس میں 31 لاکھ پانچ ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 55 ہزار 827 ہے۔
فرانس میں 25 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 64 ہزار 78 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں 23 لاکھ 82 ہزار کورونا کیسز اور 71 ہزار 567 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
ترکی میں 21 لاکھ 78 ہزار580 افراد متاثر اور 20 ہزار 388 ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں بھی 20 لاکھ 67ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 73 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
دنیا بھر میں پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔
اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں21 دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے۔
پہلی ایک لاکھ اموات 89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔
چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔ 8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/38M78JJ
کورونا وائرس، دنیا میں 8 کروڑ 23 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد متاثر https://ift.tt/2L9xRYr
0 Comments