وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ن لیگ کا بیانیہ یکسر مسترد کر دیا ہے، شہریوں نے وزیراعظم کےنظریے کی صداقت پر مہر ثبت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی فتح گلگت بلتستان کے عوام کا وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔
معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ گلگت بلتستان نے مریم اور نواز کا ملک دشمن بیانیہ دفن کر دیا ہے۔ عوام نے وزیراعظم عمران خان پر اپنا اعتماد واضح کر دیا۔
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ گلگت میں بھی پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا تھا۔ سندھ کے وسائل کو گلگت بلتستان کے الیکشن میں استعمال کیا گیا۔
ذلفی بخاری نے کہا کہ جی بی کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
جی بی انتخابات میں 2تہائی اکثریت پی ٹی آئی کی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد امیدواروں کی کامیابی سے پی ٹی آئی خوفزدہ نہیں۔ آزاد امیدوار پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
خیال رہے کہ غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف9، پیپلزپارٹی4، مسلم لیگ ن2، آزاد امیدوار7 اور ایم ڈبلیو ایم نے ایک سیٹ جیتی ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جمیعت علمائے اسلام نے گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج مسترد کر دیئے ہیں۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3kwvVFH
0 Comments