بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

دنیا کا سب بڑا کارگو طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار

طیارہ حاد

دنیا کا سب بڑا کارگو طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔

روس کے اے این 124کارگو طیارے کو نووسیبرک ایئرپورٹ پر اڑان کے چند لمحے بعد حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں طیارے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 150 ٹن وزن لیجانے والا دنیا کا سب سے بڑا کارگو طیارے نے نووسیبرک ایئرپورٹ سے آسٹرین دارالحکومت ویانا کے لیے اڑان بھری تھی۔

طیارہ صرف 958 فٹ کی بلندی پر ہی پہنچا تھا کہ اس کے ایک انجن نے کام کرنا چھوڑ دیا اور طیارے کی بجلی بھی بند ہوگئی جس کے باعث کنٹرول ٹاور سے بھی رابطہ منقطہ ہوگیا۔

طیارے کے کپتان نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کا رخ واپس نووسیبرک ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا تاکہ نقصان کو کم سے کم کیا جاسکے۔

طیارے کا انجن بند ہونے کے باعث جہاز رن وے سے اتر گیا اور 700 فٹ تک گھیسٹتا ہوا چلا گیا، انجن بند ہونے کے باعث طیارے کا اگلا وہیل ٹوٹ گیا جبکہ الٹی سائیڈ کے پر کو بھی نقصان پہنچا۔

طیارے میں 14 افراد سوار تھے تاہم خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ ہیں۔

حادثے کے بعد انتظامیہ نے ایئرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کردیا جبکہ چھ فلائٹس کا رخ دوسرے ہوائی اڈوں کی جانب موڑدیا۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3f8pCHi
دنیا کا سب بڑا کارگو طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار https://ift.tt/3f4mWKO

Post a Comment

0 Comments