اب کویت میں سڑکوں پر قانون کی خلاف ورزی نہیں ہو سکے گی، کویت میں جدید ٹریفک کیمرے لگانے کی منظوری لے لی گئی۔
کویت میں محکمہ ٹریفک کی جانب سے جدید کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارتِ داخلہ نے اس سلسلے میں منظوری بھی حاصل کر لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کویت میں پہلی بار کار پلیٹوں کی تیزی کے ساتھ نشان دہی کرنے اور گاڑیوں کا رنگ ریکارڈ کرنے کے لیے نئے ٹریفک کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ان جدید کیمروں کی مدد سے اب کرونا وائرس کیسز اور سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حرکت کو کنٹرول کیا جائے گا۔
یہ کیمرے چند منٹوں میں سیکڑوں کار پلیٹس پڑھنے کی صلاحیت کے حامل ہیں، یہ پلیٹ نمبر کے ساتھ ساتھ کار کا رنگ بھی نوٹ کریں گے، ان کی مدد سے ڈیٹا بیس میں جائے وقوع، تاریخ اور وقت کا تمام ڈیٹا محفوظ ہوتا رہے گا، اور کسی بھی حادثے کی صورت میں اس ڈیٹا تک رسائی کر کے مدد لی جا سکے گی۔
یہ کیمرے ممکنہ طور پر ٹریفک لائٹس یا روڈ سائنز پر نصب کیے جائیں گے، ان کے ذریعے نہ صرف ٹریفک رولز کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کی جا سکے گی بلکہ کاروں کی نقل و حرکت پر بھی نگاہ رکھنے میں یہ مدد گار ہوں گے۔
ذرایع کے مطابق وزارت داخلہ نے یہ کیمرے لانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط بھی کرنے کی منظوری حاصل کر لی ہے، اس منصوبے کی لاگت 7 لاکھ 88 ہزار 700 دینار ہے۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3eIxzT8
اب کویت میں قانون کی خلاف ورزی نہیں ہو سکے گی، حکام نے اہم فیصلہ لے لیا https://ift.tt/3nguRrj
0 Comments