سعودی سائنسدان کورونا وائرس کی اندرونی ساخت کی تصاویر تشکیل دینے میں کامیاب ہوگئے، تصاویر کی مدد سے وائرس کا توڑ نکالنے کی کوششوں میں مزید بہتری آئے گی۔
سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی تھری ڈی ماڈل کے ذریعے تازہ ترین تصاویر جاری کی ہیں۔
اس ماڈل میں وائرس کی بیرونی اور اندرونی سطحوں کی تفصیلی تصویر کشی کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ایسی تفصیلی منظر کشی پہلے نہیں کی گئی۔
اس ماڈل کو بنانے کے لیے ماہرین نے الیکٹرانک مائیکرو اسکوپس کی اسکین (شبیہہ) کی ہائی ریزولوشن تصاویر لیں جس کے بعد یہ ماڈل بنایا گیا۔
ماڈل میں وائرس کی اندرونی ساخت اور بیرونی سطح پر موجود پروٹین اسپائیکس کو ظاہر کیا گیا ہے، یہ پروٹین اسپائیکس انسانی خلیے کو دھوکہ دیتی ہیں جس کی وجہ سے وہ ایک راستہ کھول دیتا ہے، جس کے بعد وائرس باآسانی خلیے کے اندر داخل ہو کر اس جسم کو انفیکٹڈ کردیتا ہے۔
کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے تیاری کے مراحل میں موجود زیادہ تر ویکسینز انہی پروٹین اسپائیکس سے بچاؤ فراہم کرنے کے لیے کام کریں گی۔
ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ ان تفصیلی تصاویر کی مدد سے کرونا وائرس کی مؤثر ویکسین اور دوائیں بنانے میں مزید مدد مل سکے گی۔
from صحت https://ift.tt/3neWpxb
https://ift.tt/2JU60Lr
0 Comments