بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

کراچی ائیر پورٹ پر کسٹمز حکام کی کاروائی، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی

کراچی ائیر پورٹ

جناح ٹرمینل کراچی پر کسٹمز حکام نےاسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔ 38 مسافروں کے ذریعے 6 کروڑ روپے مالیت کی اشیا ضبط کر لی گئیں۔

ڈپٹی کلکٹر کے مطابق پکڑی گئی مصنوعات ضبط کرکے7 ملزمان کےخلاف مقدمات درج کر لیا گیا ہے۔ اسمگلنگ میں ملوث38کھیپیوں کے پاسپورٹ بھی قبضےمیں لےلیےگئے ہیں۔

سامان کی غیرقانونی کلیئرنس میں ملوث کسٹمزحکام اور عملےکیخلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
کسٹمزحکام کا کہنا ہے کہ دبئی سےنجی ایئرلائن کی پرواز سے آئے38مسافروں کا سامان شک ہونےپرچیک کیاگیا تو مسافروں کے سامان سےلیپ ٹاپ،میموری کارڈز،مصنوعی زیورات برآمد کر لیے گئے۔

مسافروں سےآئی فون،یوایس بی،گلاس بیٹس،ایپل واچ،آئی پیڈ، ٹیبلیٹ، کانٹک لینس، کاسمیٹکس، الیکٹرونکس اشیا، سگریٹ، چاکلیٹس،موبائل فونز اور پرفیومز برآمد کیے گئے۔

سامان کسٹمزحکام کی ملی بھگت سےگرین چینل سےکلیئرکرنےکی کی کوشش کی جارہی تھی۔ دبئی سے آنے والے 38 مسافروں کےسامان کوغیرقانونی طورپرکلیئرکیاجارہاتھا۔ کراچی:کلیئرنس میں ایئرپورٹ پرتعینات افسران وعملہ ملوث تھا۔

غیرقانونی کلیئرنس میں ملوث کسٹمزحکام وعملےکافوری تبادلہ کردیاگیا ہے اورکسٹم اسٹاف کےخلاف محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز کر دیاگیا ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/38G4aIp

Post a Comment

0 Comments