بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

جماعت اسلامی نے حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی

جماعت اسلامی نے حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی،کہا اگر چاہتے ہو کہ تمہیں دو ماہ بھی مل جائیں تو قیمتیں کم کرو،نہیں تو ہم آگے بڑھ کر گریباں پر ہاتھ ڈالیں گے

باجوڑ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں میں جو ہوتا تھا وہ سلیکٹڈ کے حکومت میں بھی ہورہاہے، جھوٹ کا اگر ورلڈ کپ ہوتا تو سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان یہ ورلڈ کپ جیت لیتے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فرانس کو جواب دینے کے لیے بہادر قیادت درکار ہے،عمران خان پریشان ہیں کہ عوام کے ساتھ کھڑا ہوا جائے یا امریکا اور یورپ کے ساتھ،ہم چہروں کی نہیں نظام کی تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔

ہم بہت جلد پشاور اور اسلام آباد کا بھی رخ کریں گے،ہم مولانا فضل الرحمان کی طرح اسلام آباد سے واپس نہیں آئیں گے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3jOkcSe

Post a Comment

0 Comments