بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

محب وطن عوام اب چور ٹولے کے جھانسے میں نہیں آئیں گے : عثمان بزدار

محب وطن عوام اب چور ٹولے کے جھانسے میں نہیں آئیں گے : عثمان بزدار

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ محب وطن عوام اب چور ٹولے کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر محبوب سلطان اور رکن صوبائی اسمبلی رانا شہباز احمد نے ملاقات کی۔ منتخب نمائندوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حلقوں کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ خدمت کے سفر کے سامنے انتشار کی سیاست کی کوئی حیثیت نہیں ہے جبکہ حزب اختلاف کے رہنماؤں کے پاس کوئی ایجنڈا ہے اور نہ ہی کوئی پروگرام۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی کمائی لوٹنے والے نئے روپ دھار کر پھر میدان میں آئے ہوئے ہیں تاہم محب وطن عوام اب چور ٹولے کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے افراتفری پھیلانے کے مذموم عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے عام آدمی کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا۔ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے اپنے دور میں کھوکھلے نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور اور ملتان کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ہر موقع پر عوام کو گمراہ کرنے کے لیے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کی۔ اب عوام کا مسترد شدہ ٹولہ ہمیشہ کے لیے سیاست سے آؤٹ ہو چکا ہے کیونکہ وزیر اعظم عمران خان نے موروثی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/35dIwsM

Post a Comment

0 Comments