سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج نے فائرنگ کر کے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بھارتی قابض افواج کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں نام نہاد آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کر کے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کیا۔
شہادتوں کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ شہریوں کی جانب سے بھارتی قابض فوج کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ بھارت گزشتہ 73 برس سے مقبوضہ کشمیر پر قابض ہے اور اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کا قتلِ عام کر چکا ہے۔ 22 ہزار 920 عورتوں کو بیوہ، ایک لاکھ 7 ہزار 802 سے زائد بچوں کو یتیم جبکہ 11 ہزار 219 عورتوں کی آبروریزی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی ہتھکنڈوں نے کشمیریوں کو ہتھیار اٹھانے پہ مجبور کیا،محبوبہ مفتی
مودی کے انڈیا کے ’’توسع پسندانہ عزائم‘‘ پورے خطے کے امن کیلئے خطرے کی علامت بن چکے ہیں۔ خواہ بھارت کا جھگڑا نیپا کے علاقوں پر اجارہ داری کے لیے ہو یا پھر چین کے ساتھ لداخ اور گولان پر ہو۔ بھارت کا کوئی بھی ہمسایہ اس کے توسیع پسندانہ عزائم کے شر سے بچا ہوا نہیں ہے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/36oIwW6
0 Comments