بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

چیئرمین نیب نے اعلیٰ سطح اجلاس پیر کو طلب کرلیا

چیئرمین نیب نے اعلیٰ سطح اجلاس پیر کو طلب کرلیا

چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب کا اعلیٰ سطح اجلاس پیر کو طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کی زیرصدارت نیب کا اعلیٰ سطح اجلاس پیر کو ہوگا، ڈپٹی چیئرمین نیب پراسیکیوٹرجنرل احتساب اجلاس میں شریک ہوں گے، ڈی جی آپریشنز اور علاقائی بیوروز کے ڈائریکٹرز جنرل بھی شرکت کریں گے، مذکورہ اجلاس میں اہم کیسز سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

قومی احتساب بیورو(نیب) کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نیب آپریشنز اور پراسیکیوٹرڈویژن کو مزید تقویت دینے پر غور ہوگا، جبکہ شکایات کی تصدیق، انکوائریوں اور تفتیشی عوامل کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

علاقائی بیوروز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی حکمت عملی بھی بنائی جائے گا۔

چیئرمین جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب نے بدعنوان عناصر کو کٹہرے میں لانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، احتساب عدالتوں میں سزاؤں کی شرح 68.8فیصد رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سینئرافسران کی دانش سے استفادہ کے لیے سی آئی ٹی کا نظام متعارف کرایا۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3f0QCIA

Post a Comment

0 Comments