چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ فیصلہ جج لکھتا ہے لیکن فیصلہ سپریم کورٹ کا ہوتا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ یہ کہنا کہ چند ججوں نے دلیرانہ اور چند نے ڈر کر فیصلے لکھے، غلط ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے واضح طور پر کہا کہ ایسی باتیں کرنا توہین عدالت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی باتوں سے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان واحد اور متحد ادارہ ہے۔ انہوں ںے کہا کہ جو باتیں کہنی تھیں وہ شاید آج نہ کہہ سکوں۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ میں پارکنگ کا معاملہ صوبائی حکومت سے اٹھایا ہے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/369u84g
0 Comments