وزیر ریلوے شیخ رشید70 سال کے ہو گئے ہیں اور وزیراعظم عمران خان بھی ان کو جنم دن کی مبارک دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے حسن ابدال میں ریلوے اسٹیشن کی افتتاحی تقریب میں شیخ رشید کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
عمران خان نے کہا جب میں نے سیاست شروع کی تو آپ اس وقت بھی ایسے ہی تھے اور آج بھی ویسے ہی نوجوان لگ رہے ہیں۔
پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد6نومبر1950 کو راوالپنڈی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نےسیاست کے میدان میں طالب علمی کے زمانے ہی میں قدم رکھ دیا تھا۔
وہ اپنے سیاسی سفر میں وزرات اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر بھی رہے چکے ہیں۔ عوامی انداز،لال حویلی اور سیاسی پیش گوئیاں ان کی وجہ شہرت ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی اور موجودہ وزیر ریلوے 1984میں بلدیاتی کونسل کے رکن منتخب ہوئے اور 1985 کے غیر جماعتی انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2IdCMq8
0 Comments