انسداد دہشت گردی عدالت نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کو بری کر دیا۔
عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر آج فیصلہ سنا دیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیسز میں بریت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔
واضح رہے اس سے قبل عدالت وزیراعظم عمران خان کو ایس ایس پی تشدد کیس میں بری کر چکی ہے۔
2014 دھرنے کے دوران عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2HJj2L0
0 Comments