بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

حضرت محمدﷺ سے متعلق فرانسیسی مصنف کا قول میرا پسندیدہ ترین قول ہے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حضرت محمدﷺ سے متعلق فرانسیسی مصنف کا قول میرے پسندیدہ ترین اقوال میں سے ایک ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حضرت محمدﷺ کے بارے میں الفونسے ڈی لامرٹائن کا قول شیئر کر دیا۔ جس میں فرانسیسی مصنف نے حضرت محمدﷺ کی شخصیت کو دنیا میں لاثانی قرار دیا تھا۔

 

One of my favourite quotes about our beloved Prophet PBUH. pic.twitter.com/ro8pYJbQn5

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 29, 2020

 گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اسلامی ممالک کے سربراہان کو خط لکھا۔

وزیراعظم نے اسلامی ممالک کے سربراہان سے درخواست کی ہے کہ سب توہین رسالت اور اسلاموفوبیا کے خلاف متحد ہو کر پوری دنیا کو واضح پیغام دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہودیوں کی ہولوکاسٹ کے خلاف آواز اٹھانے کا طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا اور مغرب کو بتانا ہو گا کہ نبی پاکﷺ کی ذات ہمارے لیے کتنی مقدس ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مغربی ممالک کی ہولوکاسٹ پر تنقید پر پابندی کی پالیسی کا احترام کرتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ مسلمانوں کے عقائد کا بھی احترام کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکے اور قرآن پاک کو شہید کرنے کے واقعات اسلامو فوبیا ظاہر کر رہا ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/37PriDL

Post a Comment

0 Comments