کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا ہے کہ مجھے مقدمات سے نہیں ڈرایا جا سکتا، میں ہر سال 18 اکتوبر کو مادر ملت کے مزار پر حاضری دوں گا۔
کیپٹن (ر) صفدر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور رات کے اندھیرے میں آکر مجھے گرفتار کر لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر عمل پیرا ہوں۔ میرے خلاف جس نے مقدمہ درج کرایا وہ خود مطلوب ہے۔
کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ میں بابائے قوم اور مادر ملت کے مزار پر چیخ کر آیا ہوں کہ ہمارا ووٹ چوری کر لیا گیا ہے۔ اگر بابائے قوم کے قدموں کو بوسہ دینا جرم ہے تو میں یہ جرم کرتا رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میرے کمرے میں رات کو شب خون مارا گیا لیکن مجھے مقدمات سے نہیں ڈرا یا جا سکتا۔ مجھے مزار کا ادب سکھا رہے ہیں جبکہ میں مزار کے ادب سے واقف ہوں۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ میں مقدمات سے پریشان نہیں ہوں لیکن پریشانی اس بات کی ضرور ہے کہ ایک صوبے کا آئی جی 3 گھنٹے کہاں رہا ؟ اور ایف آئی آر کٹوانے والے لوگ کون ہیں ؟
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3jgtDtz
0 Comments