بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

جہاں انصاف نہ ملے وہ ملک نہیں چل سکتا، شاہد خاقان عباسی

جہاں انصاف نہ ملے وہ ملک نہیں چل سکتا، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وفاق صوبے پر حملہ آور ہو تو وہاں انصاف کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے؟

میڈیا سے گفتگو کے دوران رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہمارے خلاف جھوٹے کیسز بنائے جا رہے ہیں، حکومت اور نیب کو کیسز کاپتہ نہیں مگر مقدمات بنائے جاتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جہاں انصاف نہ ملے وہ ملک نہیں چل سکتا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج پھر میری اور احسن اقبال کی پیشی تھی، میرے کیس کو اڑھائی، احسن اقبال کے کیس کو بھی 2 سال ہوگئے ہیں مگر نیب ابھی تک فیصلہ نہیں کر سکا کہ کیس کیا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ نیب نے اس عرصے میں ہزاروں دستاویزات جمع کرائے گئے جن کی حیثیت ردی کےکاغذ کی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ آٹا 80 روپے فی کلو اورچینی 110 روپے فی کلو کیسے ہوگئی؟

اس موقع پر ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو بدنام کرنے کے لیے کیسز بنائے جارہے ہیں، گرفتاریوں کا سیزن ٹو شروع ہونے والا ہے،جھوٹے مقدمات سے ہماری تحریک کو مزید تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم مزید مقدمات کے لیے بھی تیار ہیں، یہ مقدمے عمران نیازی کے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہماری معیشت تباہ کردی گئی، کچھ لوگ کہتے ہیں گل ودھ گئی اے، میں کہتا ہوں گل مُک گئی اے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور وزرا قومی اداروں کے پیچھے اپنی نا اہلی چھپا رہے ہیں۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3o6yscw

Post a Comment

0 Comments