وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کورونا ایس اوپیز پر غیر ذمہ داری کےنتائج آناشروع ہوگئے، یہ رویہ نہ بدلا تو جانوں کے ساتھ روزگار بھی کھودیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا صورتحال کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ ہفتےکوروناسےیومیہ اموات اوسطاً12تھیں، گزشتہ چند ہفتوں کےمقابلےمیں اموات میں یہ 140فیصد اضافہ ہے، ہم اجتماعی طورپرایس اوپیزکونظراندازکرکےفاش غلطی کررہےہیں۔
Last week daily covid mortality was 12. This is a 140% increase vs few weeks back. We are collectively committing a blunder by recklessly ignoring all sop's & the results have started to show. If we do not change our current path we will lose both lives and livelihoods
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 20, 2020
اسدعمر کا کہنا تھا کہ کوروناایس اوپیزپرغیرذمہ داری کےنتائج آناشروع ہوگئےہیں، اگرہم نےموجودہ رویہ نہ بدلاتوجانوں کےساتھ روزگاربھی کھودیں گے۔
گذشتہ ہفتے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ مظفرآباد میں کورونا وائرس سب سےزیادہ ہے اور کراچی میں بھی کوروناوائرس بڑھا ہواہے جبکہ اسلام آباداورلاہورمیں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، وقت آگیا ہے ہمیں کوروناایس اوپیز کو سنجیدگی سے لینا ہوگا، بدقسمتی سے سخت ایکشن لینا ہوں گے ، جو معمولات زندگی متاثر کرسکتے ہیں۔
خیال رہے ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید 14 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے اب تک اموات کی کل تعداد چھ ہزارچھ سوتہترہوگئی جبکہ چھ سوپچیس افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد نو ہزارچارسواکسٹھ ہے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2HhZLQc
0 Comments