بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے پھر او پی ڈیز بند کرنے کی دھمکی دے دی۔
ڈاکٹرز کہتے ہیں سرکاری اسپتال حکومتی بے حسی کے باعث کھنڈرات میں تبدیل ہوتے جا رہے ہیں ۔
بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز نے سرکاری اسپتالوں کی ابتر صورتحال ۔ بنیادی سہولیات کی کمی اور اربوں روپے کی خطیر رقم خرچ ہونے کے باوجود ادویات کی عدم دستیابی کے خلاف کوئٹہ میں پھر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ڈاکٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کا موجودہ حکومت کی بے حسی کے باعث سرکاری اسپتال کھنڈرات میں تبدیل ہوتے جا رہے ہیں اور ان اسپتالوں کا رخ کرنے والے شہری بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث علاج کے بغیر ہی واپس لوٹ جاتے ہیں ۔ ڈاکٹرزساٹس
ڈاکٹرز نے مطالبات کے حق میں نعرے بھی لگائے اور سرکاری اسپتالوں کی ابتر صورتحال پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ کیمرہ مین علی خان کے ساتھ عبدالغنی کاکڑ سچ نیوز کوئٹہ
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3jbOZYT
0 Comments