دنیا کے سب سے بڑے فوارے النخلہ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
پام فاؤنٹین ایک سو پانچ میٹر اونچا اور چودہ ہزار مکعب فٹ وسیع ہے اور اس کے نچلے حصے میں تین ہزار سے زیادہ بلب لگائے گئے ہیں جن کی رنگا رنگ روشنی سے پانی کے ساتھ دل آویز منظر دیکھنے کو ملتا ہے۔
فوارے کی تقریب رونمائی میں کورونا وائرس کی پیش نظر ماسک پہنے سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
FIRST LOOK: The world’s largest fountain show launches in Dubai at The Pointe - Palm Jumeirah pic.twitter.com/rZIxgY22pS
— Ashleigh Stewart (@Ash_Stewart_) October 22, 2020
پام فاؤنٹین کا نام دنیا کے سب سے بڑے فوارے کے طور پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
النخلہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے سینئر مارکیٹنگ مینجر نے کہا کہ ’ہمیں خوشی ہے کہ پام فاؤنٹین نے باضابطہ طور پر دنیا کے سب سے بڑے فوارے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
دبئی نے پہلے ہی دنیا کی سب سے بلند عمارت ’برج الخلیفہ‘ اور دنیا کی تیز ترین کارسروس کا اعزاز اپنے نام کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں دبئی میں بغیر ڈرائیور کے روبوٹ بس کو آزمائشی طور پر آزمایا گیا تھا۔
گاچا نامی روبوٹ بس کو سسٹین ایبل شہر میں آزمایا گیا تھا، فن لینڈ کی کمپنی سنسیبل 4 نے گاچا روبوٹ بس بنائی ہے۔ بس خود بخود کسی بھی رکاوٹ کا پتہ چلا کر خود بخود بریک لگاتی ہے اور یہ روبوٹ بس کسی بھی موسم میں سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
بارشیں، برفباری اور گرد و غبار کے طوفان بھی اس روبوٹ بس کو چلنے سے نہیں روک سکتے ہیں۔
نیویگیشن کا جدید ترین سسٹم بھی بس میں استعمال ہوا ہے جو مسافروں کو اپنی منزل مقصود تک پہنچاتا ہے۔ خودکار روبوٹ بس روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دبئی فیوچر فاونڈیشن کا مشترکہ منصوبہ ہے۔
واضح رہے کہ یہ بس فن لینڈ میں بھی کامیابی سے چل رہی ہے۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3kpjY59
دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے فوارے النخلہ کا افتتاح https://ift.tt/3dPiuPj
0 Comments