امریکی صدارتی امیدواروں کے آخری مباحثے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوست ملک بھارت کو گندا قرار دے دیا۔
آخری صدارتی مباحثے میں ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کو دیکھو، کتنا گندا ہے، وہاں کی ہوا کتنی آلودہ ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ کورونا عالمی وبا ہے جو چین سے آئی ہے، کورونا ابھی ختم نہیں ہوا اور 22 لاکھ امریکیوں کا کورونا وائرس سے ہلاک ہونےکا خدشہ تھا۔
چین سے آئے وائرس سے لڑنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، چند ہفتوں میں ویکسین آجائےگی، میں نے بھی ویکسین استعمال کی تھی اور اس سے بہتر ہوا تھا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاؤچی نے کہا تھا کہ کورونا سے کچھ نہیں ہوگا، وائرس چلاجائے گا، ماسک نہ پہنیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ملک کھولنا چاہتا ہوں، میں اسکول کھولنا چاہتا ہوں کیونکہ بچوں سےٹیچرز میں بیماری پھیلنےکےکم کیسز ہیں، نیویارک کو دیکھیں میرے شہر کی حالت، لوگ اسے چھوڑ کر جا رہے ہیں، ڈاکٹر فاوچی نے کہا تھا کہ کورونا سے کچھ نہیں ہوگا۔
دوسری جانب سابق امریکی نائب صدر اور صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا کہ ہم محفوظ انداز سے ملک کھول سکتے ہیں مگر احتیاطی اقدامات ہونے چاہئیں۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2HoSXAm
بھارت کو دیکھو کتنا گندا ہے؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی دوست ملک کا پول کھول دیا https://ift.tt/31z6ZH0
0 Comments