وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ناکامی وزیر اعظم عمران خان سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کوئی شبہ نہیں کہ حکومت میں انتظامی بہتری کی گنجائش ہے۔
فواد چودھری نے تحریر کیا کہ اس بات میں بھی شک کی گنجائش نہیں ہے کہ لوگوں کی امیدوں کیلئے بڑے فیصلے کرنے ضروری ہیں لیکن کیا یہ ملک شریف، زرداری یا ان کے بچوں کے حوالےکر سکتے ہیں؟
انہوں نے مزید تحریر کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کے قد کا ایک آدمی بھی ہے اپوزیشن کے پاس موجود ہے؟
قبل ازیں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پہلے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ لگتا یہی ہے کہ اس جلسے سے اپوزیشن کو فائدہ نہیں نقصان ہوا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ غیرجانبدار تجزیہ کار کہہ رہے ہیں کہ جلسہ میں 15 سے 18 ہزار لوگ تھے، اپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہیں کر سکا، قائدین کی تقاریر میں لچر زبان استعمال کی گئی۔
انہوں نے تحریر کیا کہ جلسے میں اداروں کےخلاف محاذ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3jlI7bO
0 Comments